ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,400 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے 24 قیراط سونے کے 10 …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 6,337 روپے اضافے کے بعد 362,193 روپے سے بڑھ کر 368,530 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,022 روپے سے بڑھ کر 337,575 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 115 روپے اضافے کے بعد 5209 اور دس گرام چاندی کی قیمت 98 روپے اضافے کے بعد 4,465 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,001 ڈالر سے بڑھ کر 4,075 ڈالر ہو گئی۔