ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,300 روپے اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 8,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 8,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 7,116 روپے اضافے کے بعد 372,738 روپے سے بڑھ کر 379,854 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 341,688 روپے سے بڑھ کر 348,212 روپے ہوگئی۔