ملک بھر میں سونے کی قیمت میں1,000 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے کمی کے بعد 397,064 روپے سے کم ہو کر 396,207 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 363,988 روپے سے کم ہو کر 363,202 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 7,069 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 9 روپے اضافے کے بعد 6,060 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,406 ڈالر سے کم ہو کر 4,396 ڈالر ہو گئی ہے۔