اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاﺅن 14 اپریل تک جاری رہے گا، پورے ملک میں گڈز ٹرانسپورٹیشن بحال رہے گی، جاری بندشوں سے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور ڈاکٹر ظفر مرزا …
ملک بھر میں لاک ڈاﺅن 14 اپریل تک جاری رہے گا، پورے ملک میں گڈز ٹرانسپورٹیشن بحال رہے گی،وفاقی وزیر اسد عمر کی این سی سی اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاﺅن 14 اپریل تک جاری رہے گا، پورے ملک میں گڈز ٹرانسپورٹیشن بحال رہے گی، جاری بندشوں سے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ این سی سی اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 14 اپریل کو این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کریں گے کہ بندشیں ختم کرنا ہے یا بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گڈز ٹرانسپورٹیشن بحال رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بندشوں سے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملی ہے، کورونا کی صورتحال میں ادویات کی فراہمی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ اندرون ملک پروازوں پر تاحال پابندی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ ہوا ہے کہ ملک میں جاری بندشوں میں رہ کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے پہلی فلائٹ 4 اپریل کو اسلام آباد آئے گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں جاری بندشیں 14 اپریل تک جاری رہے گی، کھانے پینے کی اشیا، ادویات کی دکانیں کھلی رکھنا بہت ضروری ہے، تمام صوبے اس فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ صوبوں کے وفاق سے مو¿ثر روابط کی وجہ سے مدد میں آسانی ہو گی، بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ ملک میں کورونا مزید نہ پھیلے، تمام مسافروں کا ایئر پورٹ پر قرنطینہ میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقہ کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم نے تعمیراتی شعبہ کیلئے گائیڈ لائنز دینے کی ہدایت کی ہے۔








