اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جانے والی قومی مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے …
ملک بھر میں پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جانے والی قومی مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے تحفظ فراہم کیا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جانے والی قومی مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گےجبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز آپ کے دروازے پر دستک دیں گے۔حکام نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز کو اپنی دہلیز پر خوش آمدید کہیں۔اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے انہیں دو قطرے لازمی پلوائیں۔








