اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 394،پنجاب میں 246،بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں 71 ،خیبر پختونخوا میں 38 ، اسلام …
ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ،ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 تک پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 394،پنجاب میں 246،بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں 71 ،خیبر پختونخوا میں 38 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کیس سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اعداد و شمار کے اب تک کورونا وائرس کے 6 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔








