اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں مذموم مقاصد کے تحت پاکستان میں شرپسندی کو ہوا دے رہی ہیں۔افواج پاکستان اور پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوس ناک اور …
ملک دشمن قوتیں مذموم مقاصد کے تحت پاکستان میں شرپسندی کو ہوا دے رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں مذموم مقاصد کے تحت پاکستان میں شرپسندی کو ہوا دے رہی ہیں۔افواج پاکستان اور پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں۔ان بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اور ہم دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستان کی عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلای ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ان ملک دشمن عناصر کو جلد بے نقاب کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔








