اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) معروف تاجر رہنما ملک سہیل حسین کو پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن (پابا)کا چئیرمین کوآرڈینیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پابا کے بانی چیئرمین محمد صدیق شیخ نے گجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ پابا 1986ء سے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کام کر رہی ہے اور اس …
ملک سہیل حسین پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے چئیرمین کوآرڈینیشن تعینات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) معروف تاجر رہنما ملک سہیل حسین کو پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن (پابا)کا چئیرمین کوآرڈینیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پابا کے بانی چیئرمین محمد صدیق شیخ نے گجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ پابا 1986ء سے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کام کر رہی ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو قریب لانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صدیق شیخ نے کہا کہ انھوں نے متعدد چیمبروں اور کاروباری تنظیموں کے دورے کئے ہیں، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ کے چیمبروں اور پی ایف ایم اے سے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی کاروباری برادری کے مابین ہر سطح پر روابط بڑھا کر دو طرفہ تجارت میں اضافہ انکا مشن ہے جس کے لئے انھیں ایک اہل مددگار کی ضرورت تھی جسکی وجہ سے ملک سہیل کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انکی ملاقات حوصلہ افزاء رہی ہے اور انھوں نے مارچ میں امریکہ میں پابا کی ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے جہاں انکی ملاقات پاکستان اور امریکا کے چوٹی کے بزنس مینوں اور امریکی سیاستدانوں سے کروائی جائے گی تاکہ پاکستان کے مفادات کو بڑھایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی نیویارک میں میڈ ان پاکستان نمائش منعقد کی جائے گی جس میںگجرانوالہ، لاہور اور اسلام آباد میں تیار ہونے ولی مصنوعات کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں گجرانوالہ چیمبر کے صدر میاں عمر نے کہا کہ ملک سہیل نے ایف پی سی سی آئی، سارک چیمبر، اسلام آباد چیمبر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ ایک بار پھر ہمارے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پابا کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور امریکہ کی کاروبا ری برادری کو قریب لانے اور باہمی تجارت میں اضافہ کے لئے مخلصانہ کوششیں کریں گے۔








