ملک سے اشیاءخوراک کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 4.09 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) ملک سے اشیاءخوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 4.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔سٹیٹ بنک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ءسے لیکرفروری 2020 ءتک کی مدت میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک کو409.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.09 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) ملک سے اشیاءخوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 4.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔سٹیٹ بنک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ءسے لیکرفروری 2020 ءتک کی مدت میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک کو409.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.09 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک کو408.07 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 39.72 فیصد رہی، سبزیوں کی برآمدات میں اس عرصہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو45.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال اسی عرصہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو23.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔