وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور بدعنوان عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور بدعنوان عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے نیب کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ہرممکنہ معاونت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔