اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر23فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے، چین اکتوبرمیں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سرفہرست ملک رہا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے 146ملین ڈالرکے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی …
ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اکتوبرکے دوران 23فیصداضافہ ، چین سرفہرست رہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر23فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے، چین اکتوبرمیں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سرفہرست ملک رہا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے 146ملین ڈالرکے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے،
ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ہوئی ہے،ستمبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 186ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جواکتوبرمیں کم ہوکر179ملین ڈالرہوگیا،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر2025) کے دوران ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 748ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1.011ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 80ملین ڈالر،بجلی 53ملین ڈالر،برقی مشینیری وآلات 7ملین ڈالر،پیٹرولئیم ریفائننگ 6ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ آلات 5ملین ڈالر، الیکٹرانکس 3ملین ڈالر،تجارت ایک ملین ڈالر،خوراک 3ملین ڈالر،ٹیکسٹائل 4ملین ڈالر اوردیگرشعبہ جات میں 28ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں چین پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سرفہرست رہاہے،
اکتوبرمیں چین نے پاکستان میں 62ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔ اکتوبرمیں یواے ای نے پاکستان میں 36ملین ڈالر،سویٹزرلینڈ17ملین ڈالر،جنوبی کوریا8ملین ڈالر،ہالینڈ17ملین ڈالر،بحرین 5ملین ڈالر،ملائشیا3ملین ڈالراوردیگرممالک نے 32ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔








