ملک میں جتنی گیس موجودہ دور حکومت میں فراہم کی گئی اتنی گذشتہ 65 سالوں میں کسی نے فراہم نہیں کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جتنی گیس موجودہ دور حکومت میں فراہم کی گئی اتنی گذشتہ 65 سالوں میں کسی نے فراہم نہیں کی، کیا مری میں رہنے والوں کو گیس لینے کا حق نہیں ہے۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران مری میں گیس کی فراہمی کے حوالہ سے سوال پر وزیراعظم نے سوال کرنے …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جتنی گیس موجودہ دور حکومت میں فراہم کی گئی اتنی گذشتہ 65 سالوں میں کسی نے فراہم نہیں کی، کیا مری میں رہنے والوں کو گیس لینے کا حق نہیں ہے۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران مری میں گیس کی فراہمی کے حوالہ سے سوال پر وزیراعظم نے سوال کرنے والے صحافی سے دریافت کیا کہ آپ کے گھر میں گیس ہے یا نہیں جس پر متعلقہ صحافی کی طرف سے ہاں کہا گیا اس پر وزیراعظم نے کہا کہ مری کے شہریوں کو گیس حاصل کرنے کا حق کیوں نہیں ملنا چاہئے۔ انہیں بھی اسی طرح گیس حاصل کرنے کا حق حاصل ہے جس طرح دیگر علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو ہے۔

مزید خبریں