اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں تحقیق و انوویشن کے ثقافت کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جبکہ ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءو پیسفک(یو این ای …
ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں تحقیق و انوویشن کے ثقافت کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جبکہ ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءو پیسفک(یو این ای ایس سی اے پی) ڈاکٹر شمشاد اختر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔نسٹ اور کامسیٹ انہیں اقدامات پر پہلی سے ہی عملد رآمد کر ہی ہیں اور نہایت خوشی ہوگی اگر یو این ای ایس سی اے پی کا جنوبی ایشین آفس ان اقدامات میں تکنیکی تعاون فراہم کرے۔رانا تنویر نے کہا کہ یو این ای ایس سی اے پی اس خطے میں کئی ممالک کو تعاون فراہم کیا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی سیکٹر کی ترقی کیلئے پاکستان کو تعاون کی فراہمی قابل تحسین ہوگا۔ڈاکٹر شماد اختر نے ملک میں تحقیق و اختراعی ثقافت کے فروغ میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار کو سراہا۔








