ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی

کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی سے اپریل) کے دوران 2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 ارب 18 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی سے 2.4 فیصد یا 5 کروڑ 31 لاکھ ڈالر زیادہ ہے جس میں …

کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی سے اپریل) کے دوران 2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 ارب 18 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی سے 2.4 فیصد یا 5 کروڑ 31 لاکھ ڈالر زیادہ ہے جس میں سے چین کی جانب سے سے 1ارب41کروڑ40لاکھ ڈالر انویسٹ کیے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ 10 ماہ کے اندر پورٹ فولیوانویسٹمنٹ سے سرمائے کا انخلا سال بہ سال 36 کروڑ 83لاکھ ڈالر سے گھٹ کر11کروڑ8لاکھ ڈالر تک محدود ہوگیا تاہم ڈیٹ سیکیورٹیز میں کم وبیش ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی وجہ سے مجموعی بیرونی سرمایہ کاری64.7 فیصد بڑھ کر 4ارب 57 کروڑ74 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 ارب77کروڑ89لاکھ ڈالر تک محدود تھی، 10ماہ کے اندر چین کے ساتھ سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری برطانیہ کی جانب سے 24 کروڑ45 لاکھ ڈالر کی گئی۔