ملک میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں 7 ماہ میں 35 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ملک میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35.45 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی برآمدات پر 5.826 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ملک میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35.45 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی برآمدات پر 5.826 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.45 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر 9.025 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اس مدت میں کھادوں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 12.19 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 507.85 ملین ڈالر مالیت 772167 میٹرک ٹن کھاد درآمد کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 578.36 ملین ڈالر مالیت کا996528 میٹرک ٹن کھاد درآمد کی گئی تھی۔

اس مدت میں ادویات کی درآمدات اور مصنوعات کاحجم 838.58 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےدوران ادویات کی درآمدات کاحجم 3.39 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 2.87 ارب ڈالر مالیت کا زرعی اور کیمیائی مصنوعات درآمد کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.206 ارب ڈالر کی کیمیائی اور زرعی مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔