اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ملک میں سونے کی برآمدات میں 86.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔سرکاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی اوراگست کے مہینوں میں ملک میں 4.498 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 86.02 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اسی عرصہ میں پاکستان نے 2.08 ملین ڈالر کا سونا …
ملک میں سونے کی برآمدات میں 86.02 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ملک میں سونے کی برآمدات میں 86.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔سرکاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی اوراگست کے مہینوں میں ملک میں 4.498 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 86.02 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اسی عرصہ میں پاکستان نے 2.08 ملین ڈالر کا سونا درآمدکیا تھا۔مقداری لحاظ سے سونے کی درآمدات میں 80فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، رواں سال جولائی اوراگست میں 117 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں درآمدات کا حجم65 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا تھا۔








