اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف حصے اس وقت شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہیں،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن عزیزوں کو ہم کھو بیٹھے ہیں، ان کا صدمہ صرف متاثرہ خاندانوں تک محدود نہیں بلکہ پوری قوم اس دکھ میں برابر کی شریک …
ملک میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، وفاقی وزیرڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف حصے اس وقت شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہیں،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن عزیزوں کو ہم کھو بیٹھے ہیں، ان کا صدمہ صرف متاثرہ خاندانوں تک محدود نہیں بلکہ پوری قوم اس دکھ میں برابر کی شریک ہے، بے گھر ہونے والے افراد کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے مختلف حصے اس وقت شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں صورتِحال نہایت تشویشناک ہے،ان علاقوں سے دل دہلا دینے والی خبریں اور مناظر ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جن عزیزوں کو ہم کھو بیٹھے ہیں ان کا صدمہ صرف متاثرہ خاندانوں تک محدود نہیں بلکہ پوری قوم اس دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر شراکت دار اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون میں مصروف ہے اور ہر ممکن امداد اور وسائل فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے، حکومت اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل متاثرہ آبادیوں کی بحالی اور حفاظت کے لئے وقف رکھیں گے اور اس مشن کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہر متاثرہ فرد محفوظ اور باعزت زندگی کی طرف واپس نہ لوٹ آئے۔








