اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.67 فیصد کی کمی اور سالانہ بنیادوں پر 2.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 333.96 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ …
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.67 فیصد کی کمی، سالانہ بنیادوں پر 2.41 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.67 فیصد کی کمی اور سالانہ بنیادوں پر 2.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 333.96 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.67 فیصد کم اور گزشتہ سال 2 جنوری کے مقابلہ میں 2.41 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 11.84 فیصد،آلو10.21 فیصد،انڈے 6.25 فیصد،پٹرول 3.89 فیصد، ڈیزل3.20 فیصد،چینی 2.88 فیصد،دال چنا2.32 فیصد،دال مسور1.80 فیصد،ایل پی جی 1.31 فیصد،گڑ1.12 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 1.05 فیصد کی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 2.37 فیصد،آٹا 1.88 فیصد،ٹماٹر 1.72 فیصد،کیلا 1.13 فیصد،لہسن 1.11 فیصد،باسمتی چاول 0.96 فیصد،اری چاول 0.75 فیصد، اڑھائی کلوبناسپتی گھی 0.44 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.62 فیصد کی کمی ہوئی،17733 روپے سے لیکر 22888 روپے،22889 روپے سے لیکر 29517 روپے،29518 روپے سے لیکر 44175 اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.61 فیصد،0.57 فیصد،0.63 فیصد اور 0.73 فیصد کی کمی ہوئی۔
صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔








