ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر اقدامات اٹھانے ضرورت ہے، ایاز خان اسلام آباد

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) قومی فٹ بالر اور سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے کوچ ایاز خان نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر اقدامات اٹھانے ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کا بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) قومی فٹ بالر اور سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے کوچ ایاز خان نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر اقدامات اٹھانے ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کا بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کی وباءکے باعث پوری دنیا کے کھیلوں کے میدان ویران ہو چکے ہیں اور سماجی فاصلوں کی بہت ضرورت ہے۔ پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے ایاز خان نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کورونا وائرس کی وباءکے باعث ان کی فزیکل فٹنس میں کمی نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے دوران تعاون کرنا چاہئے کیونکہ یہ سب حکومت انسانوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وباءکے باعث لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور ابھی تک اس موذی وباءپر قابو نہیں پایا جاسکا۔ انہوں نے عوام اور کھلاڑیوں پر ضرور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو کورونا وائرس کی وباءسے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ایاز خان نے کہا کہ انسان کے لئے زندگی سے بہتر کوئی نعمت نہیں ہے اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں۔