اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ اقتصادی امور ڈویژن ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر 600 ملین ڈالر کے ہنگامی پیکج کو حتمی شکل دیدی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہنگامی پیکج …
ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر 600 ملین ڈالر کے ہنگامی پیکج کو حتمی شکل دیدی ہے،وفاقی وزیرحماد اظہر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ اقتصادی امور ڈویژن ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر 600 ملین ڈالر کے ہنگامی پیکج کو حتمی شکل دیدی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہنگامی پیکج میں وسائل کی دوبارہ تخصیص اور نئی مالی وسائل کی فراہمی شامل ہے، یہ پیکج مقامی فنڈنگ سے علیحدہ ہے جو پہلے سے دستیاب ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تقریباً 7.5 ارب روپے کے فنڈز بھی این ڈی ایم اے کو فراہم کئے جا رہے ہیں، یہ ان فنڈز کے علاوہ ہیں جو فنانس ڈویژن نے حکام کے فوری اتسعمال کے لئے مہیا کئے ہیں، اس کے علاوہ غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے پراجیکٹس سے بھی فنڈز اس ضمن میں ری لوکیٹ کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے امداد پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے پاکستان کو 40 لاکھ ڈالر کی گرانٹ، 3 لاکھ ماسک، 10 وینٹی لیٹر اور دیگر ساز و سامان مہیا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو مزید وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔








