ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20186 ، اموات 462 ہو گئیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 14134، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 20186 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 22 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 462 ہو گئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7524 تک پہنچ گئی، سندھ میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کیسزکی تعداد 7465 ، خیبرپختونخوا میں 3129 اور اسلام آباد میں 415 ہو گئی، بلوچستان میں 1218 اور گلگت بلتستان میں 364 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 5590 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی مطابق کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 462 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئی اموات ہوئی ہیں جن میں سندھ میں 130، پنجاب میں 124، کے پی کے میں 180، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 21 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ کورونا متاثرین میں مقامی پھیلاﺅ 84 فیصد جبکہ غیر ملکی سفر سے پھیلاﺅ 16 فیصد ہے۔ اب تک 2 لاکھ 12 ہزار 511 افراد کے کورونا وائرس کےلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9522 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 3839 مریض زیر علاج ہیں۔ 173 اکورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔