ملک میں کھیلوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو اپ گریڈ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ سہولت ایرو اپرنٹس کی جسمانی تربیت کے لئے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں ایرو اپرنٹس کی شرکت، کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں مدد اور آئندہ سال بین الاقوامی سیلنگ چیمپیئن شپ کے انعقاد کے لئے باہمی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو کراچی میں دستیاب کوچنگ کی سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ مشترکہ تقریبات کے انعقاد کے لئے ایئر مین اکیڈمی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔