اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں حکام سے پہلی بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ہر مکمن اقدامات کرے کیونکہ میدان …
ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں حکام سے پہلی بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ہر مکمن اقدامات کرے کیونکہ میدان آباد ہونے سے دہشت گردی ختم ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی پر خاص توجہ دے رہے ہیں،کھیلوں کا گراس روٹ لیول پر فروغحکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ، ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے متعلقہ ادارے اور متعلقہ سپورٹس فیڈریشنز پر تفصیلی بریفننگ دی








