ملک کو ایک بار پھر اندھیروں اور بد امنی میں دھکیلنے کی سا زش ناکام ہوگی، ‘ انجینئر خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ ۔13نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کو ایک بار پھر اندھیروں اور بد امنی میں دھکیلنے کی سا زش ناکام ہوگی، بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ کے بہانے فارغ کئے گئے مقبول ترین عوامی لیڈر کی واپسی عوام کے ووٹ کے ذریعے ہوگی،2018ءمیں عوام مسلم لیگ (ن) کو اتنے ووٹ ڈالیں گے کہ مخالفین کے منہ بند ہو جائیں گے، …

گوجرانوالہ ۔13نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کو ایک بار پھر اندھیروں اور بد امنی میں دھکیلنے کی سا زش ناکام ہوگی، بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ کے بہانے فارغ کئے گئے مقبول ترین عوامی لیڈر کی واپسی عوام کے ووٹ کے ذریعے ہوگی،2018ءمیں عوام مسلم لیگ (ن) کو اتنے ووٹ ڈالیں گے کہ مخالفین کے منہ بند ہو جائیں گے، تحریک انصاف کے پاس کوئی منشور ہے نہ ایجنڈا،نیا پاکستان بنانے والوں نے کے پی کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 62 دھلے میںمنعقدہ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا

Leave a Reply