ملک کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ملک کو درپیش سنگین چیلنجز سے نکالنا ہو گا،سپیکر اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملک کو درپیش سنگین چیلنجز سے نکالنا ہو گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے پوری قوم کو یکجا ہو کر مشترکہ حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ملک کو اس وقت جس عالمی وبا نے اپنی لپیٹ …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملک کو درپیش سنگین چیلنجز سے نکالنا ہو گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے پوری قوم کو یکجا ہو کر مشترکہ حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ملک کو اس وقت جس عالمی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں 23 مارچ 1940 والے جذبے اور کوششوں کی ضرورت ہے۔ 23 مارچ 2020 کو ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جس کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں اس قرارداد کی یا دلاتا ہے جس کی بنیاد پر برِصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے مسلمانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ یوم پاکستان ایک نئے تجدید عہد کا دن ہے کہ جب ملک میں ایک عالمی وبا پھیل چکی ہے جس پر قابو پانے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا ہے تو پاکستانی قوم نے بحثیت مجموعی اپنے تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر قومی یکجہتی کی اعلی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ جواں مردی کے ساتھ ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ اسپیکر نے ملکی دفاعی اداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی بقاء کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہ ملک پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو ہمارے دفاعی ادارے ملکی سیاسی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔اسپیکر اسد قیصر نے پاک فضائیہ کے ہوا باز ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو خراج عقیقد پیش کرتے ہے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب کے سلسلے منعقدہ ریہرسل کے دوران اپنے جہاز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں شہری آبادی کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی افواج کے ہاتھوں پابند سلاسل ہیں اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے پوری وادی کے عوام تمام ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور کرونا وائرس میں مبتلا افراد کو علاج معالجے کی سہولت نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو عالمی وبا میں مبتلائ کشمیری عوام کو علاج کروانے کے حق سے محروم رکھنا انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو تحریک آزادی پاکستان کے لیے پیش کی گئی قراداد پاکستان میں کشمیر بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا اس قرادار کے مطابق کشمیر کو پاکستان کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق آزادی سے محروم رکھنا عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔ انہوں کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادی دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں اس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کو اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعے سے شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اس سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قیادت سمیت عوام کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جی ترقی پزیر معیشت کا مالک ملک ایسی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کو مکمل لاک ڈاو¿ن کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اس اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب ملکر قومی جذبے کے ساتھ اس عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے۔