اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):اسپیکر قوی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہماری تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے،ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات قابل ستائش ہیں،قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سامنے رکھا ہے۔ہفتہ کو دیوالی کے پر مسرت موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ …
ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات قابل ستائش ہیں،دیوالی کے پر مسرت موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندوبرادری کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):اسپیکر قوی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہماری تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے،ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات قابل ستائش ہیں،قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سامنے رکھا ہے۔ہفتہ کو دیوالی کے پر مسرت موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندوبرادری کو مبارک باددیتے ہوئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے،یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔اسد قیصرنے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات قابل ستائش ہیں،پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سامنے رکھا ہے، موجودہ حکومت اقلیتوں کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔








