پشاور۔16مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے ملک کی سب سے بڑی بیماری عمران خان کیلئے دارلشفاءبن گئی ہے،عمران خان کہاکرتے تھے کہ زرداری سے ہاتھ ملاناعمربھرکی ریاضت کوغریق سمندرکرنے کی مترادف ہیںمگرمانڈی والاکے نام پرخشوع سے مہرعقیدت ثبت کرکے تبدیلی کاجنازہ نکال دیاہے۔انہوںنے کہاکہ جوسیاسی جماعت زرداری کیساتھ مل کرمسلم لیگ(ن) کوتوڑناچاہتی ہے اس عمل سے اسکی اپنی پارٹی …
ملک کی سب سے بڑی بیماری عمران خان کیلئے دارلشفاءبن گئی ہے،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔16مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے ملک کی سب سے بڑی بیماری عمران خان کیلئے دارلشفاءبن گئی ہے،عمران خان کہاکرتے تھے کہ زرداری سے ہاتھ ملاناعمربھرکی ریاضت کوغریق سمندرکرنے کی مترادف ہیںمگرمانڈی والاکے نام پرخشوع سے مہرعقیدت ثبت کرکے تبدیلی کاجنازہ نکال دیاہے۔انہوںنے کہاکہ جوسیاسی جماعت زرداری کیساتھ مل کرمسلم لیگ(ن) کوتوڑناچاہتی ہے اس عمل سے اسکی اپنی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کی شکارہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)محمدنوازشریف کی قیادت میںانقلابی ایجنڈے کیساتھ میدان میںاترے گی اوراپوزیشن پارٹی کاصفایاکریگی،پاکستان مسلم لیگ(ن) سازشوں کی سیاست پرنہیںبلکہ عوام کی بلاامتیازخدمت کی بل بوتے پرآنے والے انتخابات میںحصہ لیگی اورانشاءاللہ عوام کی بھرپورتائیدمسلم لیگ(ن)کیساتھ رہیگی۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے گزشتہ پانچ سالوںمیںاپنی کارکردگی دکھانے اورعوام کی خدمت کی بجائے صرف سازشوںاورنوازشریف ہٹاکراقتدارحاصل کرنے میںصرف کی ہے،عام انتخابات میںتبدیلی والوںکااحتساب عوام خودکریگی۔








