اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حالیہ نوٹم اور پاکستانی فضائی حدود کی مبینہ جزوی بندش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ اور ہر قسم کے کمرشل فضائی آپریشنز کے لئے دستیاب ہے۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق نوٹم A0134/26 کو بعض حلقوں کی جانب سے غلط انداز …
ملک کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ اور ہر قسم کے کمرشل فضائی آپریشنز کیلئے دستیاب ہے، ترجمان پی اے اے کی وضاحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حالیہ نوٹم اور پاکستانی فضائی حدود کی مبینہ جزوی بندش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ اور ہر قسم کے کمرشل فضائی آپریشنز کے لئے دستیاب ہے۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق نوٹم A0134/26 کو بعض حلقوں کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ نوٹم کسی قسم کی جزوی بندش سے متعلق نہیں بلکہ صرف مخصوص فضائی راستوں (اے ٹی ایس روٹس) کی عارضی عدم دستیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں چند مخصوص اے ٹی ایس روٹس روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک محدود مدت کے لئے متاثر ہوں گے تاہم اس دوران متبادل فضائی راستے اور ائیرپورٹس دستیاب ہیں اور معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں۔پی اے اے نے مزید واضح کیا کہ تمام کمرشل پروازیں، بشمول آمد، روانگی اور اوور فلائٹس بلا تعطل جاری ہیں اور ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔اتھارٹی نے مسافروں اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور نوٹمز کی غلط تشریح سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کی اطلاعات مسافروں میں غیر ضروری تشویش پیدا کر سکتی ہیں۔








