اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدید لہر مزید 3 سے 4 روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی اورآئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پنجاب اور خیبر …
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدید لہر مزید 3 سے 4 روز جاری رہے گی،محکمہ موسمیات
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدید لہر مزید 3 سے 4 روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی اورآئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم تر درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی 14ڈگری سینٹی ، سکردو میں منفی 11، کوئٹہ، قلات منفی 10، راولاکوٹ منفی 8، گوپس، استور منفی 7، مری، دیر دالبندین منفی 6، مالم جبہ، پارہ چنار منفی5 ، چترال، بگروٹ، دروش، کاکول منفی 4 ژوب اورگلگت میں منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








