ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد و خشک موسم برقرار، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی۔

سب سے زیادہ بارش مظفرآباد ( سٹی 05 ،ایئرپورٹ 02) ، گڑھی دوپٹہ 01 ،استور 01 ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی09، قلات منفی 07،گوپس ، کلام میں منفی04 ، کوئٹہ منفی03 اور مالم جبہ منفی میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں