ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم ٹھٹھہ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش ہو ئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ میں ٹھٹھہ 04 اور بلوچستان میں لسبیلہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ،دالبندین 42،چلاس41 اور بونجی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں