ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

:آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ،مشرقی اور جنوبی بلوچستان کےعلاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ،مشرقی اور جنوبی بلوچستان کےعلاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا تا ہم راولاکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو47،تربت ، موہنجو داڑو اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔