ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، علماء اور مشائخ دھرنا ختم کرانے میںاپنا کردار ادا کریں،وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، علماء اور مشائخ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دھرنا ختم کرانے میںاپنا کردار ادا کریں۔ …
ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، علماء اور مشائخ دھرنا ختم کرانے میںاپنا کردار ادا کریں،وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال میڈیا سے گفتگو
ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، علماء اور مشائخ دھرنا ختم کرانے میںاپنا کردار ادا کریں،وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، علماء اور مشائخ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دھرنا ختم کرانے میںاپنا کردار ادا کریں۔ یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب ختم نبوت ﷺ پہ کامل یقین رکھتے ہیں اور ختم نبوتﷺ بل پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز ختم ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کے لئے استعمال نہ کیا جائے،عوام کو تکلیف دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ انھوں نے علماء اور مشائخ سے اپیل کی کہ وہ دھرنا ختم کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں ،ملکی حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔









