ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.76ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک رپورٹ

State Bank

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر341ملین ڈالر کمی کے بعد 13.76ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 23 ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.75 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں341ملین ڈالر کمی ہوئی ۔