ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا،جنوبی پنجاب ،کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: دیر، کالام 13، پارا چنار 08، لوئر دیر 07، میر کھانی 06، دروش 04،پنجاب: ڈیرہ غازی خان 12،کشمیر: مظفرآباد (سٹی 11، ایئرپورٹ 10)، گڑھی دوپٹہ 10،بلوچستان: قلات 03، ژوب 01،گلگت بلتستان: گوپس، استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ،بہاولپور ،خیر پور،دادو اور لاڑکانہ میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔