"محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کے لیے انتباہ جاری کر دیا ہے۔”
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا اندیشہ،محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر کی رات اور 4 اگست کو اسلام آباد،راولپنڈی،شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ ، بہاولنگر ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، پوٹھوہار ریجن، پشاور، نوشہرہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا اندیشہ ہے،موسلادھار بارشوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، شانگلہ، ایبٹ آباد)، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کشمیر، مری ،گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میںمسلسل داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کل منگل کو کشمیر،گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اس دوران چند مقامات پر موسلادھار /شدید موسلادھاربارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب فیصل آباد 77، سیالکوٹ (سٹی 73، ایئرپورٹ 15)، بہاولپور (سٹی 64، ایئرپورٹ 05)، گجرات 54، منڈی بہائوالدین 49، بہاولنگر 38، راولپنڈی (کچہری 41، گوالمنڈی 31، چکلالہ 20، پیرودھائی 14، نیو کٹاریاں 03)، مری 29، لاہور (ایئرپورٹ 24، سٹی 09)، گوجرانوالہ 24، ٹوبہ ٹیک سنگھ 21، اسلام آباد (بوکرا 14، ایئرپورٹ 03)، اوکاڑہ 12، رحیم یار خان 11، چکوال 09، شیخوپورہ 07، منگلا 07، خانپور 06، نارووال 04، لیہ 04، جہلم 01، گوجرانوالہ 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 27، ایئرپورٹ 22)، گڑھی دوپٹہ 07، خیبر پختونخوا: میرکھانی 15، دروش 09، پاراچنار 09، کاکول 07، بالاکوٹ 05، دیر 02، کالام 02، سیدو شریف 02، بلوچستان: بارکھان 08، سندھ: میرپورخاص میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین 45 ،نوکنڈی اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








