اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) ملک کے نمایاں فرنیچر برآمد اور درآمد کنندگان کے پانچ وفود رواں ماہ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے تاکہ ان ممالک کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ نئے سال کے پہلے ماہ میں یہ وفود اٹلی، …
ملک کے نمایاں فرنیچر برآمد اور درآمد کنندگان کے پانچ وفود رواں ماہ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) ملک کے نمایاں فرنیچر برآمد اور درآمد کنندگان کے پانچ وفود رواں ماہ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے تاکہ ان ممالک کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ نئے سال کے پہلے ماہ میں یہ وفود اٹلی، پرتگال، جرمنی، ڈنمارک اور برطانیہ کے دورے کریں گے اور پاکستانی فرنیچر کی برآمد اور ان ممالک کے ساتھ جدید مہارتوں، نئے ڈیزائنوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے مواقع کی تلاش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفود پاکستانی فرنیچر میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی خریداروں کی ضروریات اور رجحانات کا جائزہ لیں گے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستانی فرنیچر کی جدت، مضبوطی اور لکڑی کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے بیرون ممالک میں اس کی بڑی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار یورپی یونین کو برآمدات کا زیادہ بڑا حصہ ٹیکسٹائل، کپڑے اور چمڑے کی مصنوعات پر مشتمل ہے جبکہ بڑی درآمدات میں مکینیکل اور الیکٹریکل مشینری اور ادویات شامل ہیں مگر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم بھارت کے مقابلہ میں متاثر کن نہیں ہے۔








