ملیحہ لودھی کاسلامتی کونسل اصلاحات پربین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع اور مستقل رکنیت کے خواہش مند ممالک بھارت،برازیل،جرمنی اور جاپان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات صرف جمہوریت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔پاکستان کبھی بھی چند ممالک کے ذاتی مفادات کی تکمیل کی حمایت نہیں کریگا۔گزشتہ روز …

اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع اور مستقل رکنیت کے خواہش مند ممالک بھارت،برازیل،جرمنی اور جاپان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات صرف جمہوریت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔پاکستان کبھی بھی چند ممالک کے ذاتی مفادات کی تکمیل کی حمایت نہیں کریگا۔گزشتہ روز سلامتی کونسل اصلاحات پربین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارت،برازیل سمیت سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا مطالبہ کرنے والے ممالک کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔