مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی سیاسی زندگی میںہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی ‘عمران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہرجگہ فیتے کاٹنے پہنچ جاتے ہیں وہ اسلئے فیتے کاٹتے ہیں کیونکہ انہوں نے کام کیاہے جبکہ عمران خان نے جھوٹ ، الزام اورانتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی سیاسی زندگی میںہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی ‘عمران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہرجگہ فیتے کاٹنے پہنچ جاتے ہیں وہ اسلئے فیتے کاٹتے ہیں کیونکہ انہوں نے کام کیاہے جبکہ عمران خان نے جھوٹ ، الزام اورانتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا ، پی ٹی آئی کو اسی سیاست کی بنیاد پر 2018کے الیکشن میں مایوسی کے سوا کچھ نہیںملے گا،عمران خان کا ایجنڈا عوام کی خدمت نہیں وہ سوچ لیں پانامہ کیس کے بعد کیاکریں گے،قوم سے کئے گئے وعدوں کے مطابق وزیراعظم نئے منصوبوں کے فیتے کاٹیں گے اورخان صاحب آپ وہ کاٹیں گے جو آپ نے بویا ہے، خان صاحب ابھی بھی وقت ہے اچھی فصل لگائیں تاکہ 2018 میں اس کا پھل حاصل کر سکیں، پی ٹی آئی نے آخر کار وزیراعظم کے بچوں کی ڈیڈ کو تسلیم کر لیا ‘ہمارے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر بہت کچھ واضح ہوجائے گا ۔ ۔وہ پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہیں تھیں ۔ارکان قومی اسمبلی طلال چوہدری‘ دانیال عزیز اور دیگر مسلم لیگی راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف وزیراعظم کے بچوں کی جس ڈیڈ کے خلاف تھی ‘اسی موقف سے ہٹے ہوئے آج پی ٹی آئی نے یہ ڈیڈ تسلیم کر لی ہے‘عدالت نے جو بھی سوالات اٹھائے ہیں اس پر ہمارے وکلا ،جن کے دلائل پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل ختم ہونے کے بعد شروع ہونگے، کے دلائل میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی ۔

Leave a Reply