شنگھائی۔13اکتوبر (اے پی پی):مناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق 26 سالہ وائلنٹین واشیروٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں …
مناکو کے کوالیفائر کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ کی تاریخ ساز فتح ،شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
شنگھائی۔13اکتوبر (اے پی پی):مناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق 26 سالہ وائلنٹین واشیروٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں مناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو 6-4، 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
وائلنٹین واشیروٹ نے اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں سربین ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ وائلنٹین واشیروٹ کی یہ تاریخ ساز فتح ہے وہ ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتنے والے سب سے کم رینک کھلاڑی ہیں۔ وائلنٹین واشیروٹ مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 204 ویں نمبر کے کھلاڑی ہیں۔ وائلنٹین واشیروٹ نے شنگھائی ماسٹرز میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے جس فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دی وہ وائلنٹین واشیروٹ کے کزن بھی ہیں۔ یہ فتح ٹینس کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ بن گئی ہے، جہاں ایک کم رینک کھلاڑی نے ماسٹرز 1000 سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹورنامنٹ جیتنے پر مناکو کے ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ824,000 پائونڈزکی انعامی رقم ملی۔ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد وائلنٹین واشیروٹ نے کہا کہ یہ سب کچھ خواب جیسا لگ رہا ہے۔ میں جانتا بھی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے لیکن میں اپنی اس بڑی فتح پر بہت خوش ہوں ۔ رنراپ آرتھر رینڈرنیک نے بھی اپنے کزن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وائلنٹینواشیروٹ تم نے بہت محنت کی جس کا صلہ تم کو جیت کی صورت میں ملا۔ میں تمہارے لیے بہت خوش ہوں۔








