اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ وزارت نارکوٹکس کنٹرول میں وفاقی وزیر اعظم سواتی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس، ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی …
منشیات فروشوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ وزارت نارکوٹکس کنٹرول میں وفاقی وزیر اعظم سواتی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس، ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی جی کوسٹ گارڈ کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی سندھ نے شرکت کی اور انہیں منشیات فروشوں کے خلاف جلد کارروائی کے حوالہ سے جلد از جلد پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔








