بیجنگ۔ 4 جولائی (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب کرنے والے عوامل کا سد باب کریں کیونکہ منفی محرکات دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ کو امریکا کی بعض حرکات پر سخت غصہ ہے۔ صدر شی جن پنگ نے …
منفی محرکات امریکا کے ساتھ تعلقات خراب کررہے ہیں، چینی صدر

مزید خبریں
بیجنگ۔ 4 جولائی (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب کرنے والے عوامل کا سد باب کریں کیونکہ منفی محرکات دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ کو امریکا کی بعض حرکات پر سخت غصہ ہے۔ صدر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔’سی سی ٹی وی‘ چینل کے مطابق صدر پنگ نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ ’ون چائنا‘ پالیسی کا احترام کریں اور خود مختار جزیرہ نما تائیوان کی دفاعی مدد کرتے ہوئے چین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب ایک ہفتہ قبل امریکا نے علیحدگی پسند تائیوان کی حکومت کے ساتھ اسلحے کی ایک بڑی ڈیل کی تھی جس پر چین نے سخت اعتراض کیا تھا۔








