منگولیا ، جنوری کےدوران شدید سردی سے 13 اموات ریکارڈ

اولان باتور۔27جنوری (اے پی پی):منگولیا میں جنوری کےدوران شدید سردی (ہائپوتھرمیا)کے باعث 13 اموات ریکارڈ کی گئیں۔منگولیا کی قومی پولیس ایجنسی (این پی اے) نے منگل کوبتایا کہ متاثرین میں سے نصف افراد نے شراب پی ہوئی تھی۔ ادارے نے کہا کہ سرد موسم میں شراب کا استعمال ہائپوتھرمیا کی ایک بڑی وجہ بنتا ہے۔جنوری کے وسط سے روس کے علاقے سائبیریا سے آنے والی شدید سرد ہوا کی لہر …

اولان باتور۔27جنوری (اے پی پی):منگولیا میں جنوری کےدوران شدید سردی (ہائپوتھرمیا)کے باعث 13 اموات ریکارڈ کی گئیں۔منگولیا کی قومی پولیس ایجنسی (این پی اے) نے منگل کوبتایا کہ متاثرین میں سے نصف افراد نے شراب پی ہوئی تھی۔

ادارے نے کہا کہ سرد موسم میں شراب کا استعمال ہائپوتھرمیا کی ایک بڑی وجہ بنتا ہے۔جنوری کے وسط سے روس کے علاقے سائبیریا سے آنے والی شدید سرد ہوا کی لہر منگولیا کے بڑے حصوں پر چھا گئی، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو ااور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق 21 جنوری کومنگولیا کے شمالی صوبہ سیلینجے کے انتظامی علاقے ایرو سوُم میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 45.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔منگولیا میں سخت اور شدید سردیوں کا موسم طویل عرصے تک رہتا ہے، جہاں درجہ حرارت عموماً منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔