اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے منگولیا سنوکر ورلڈ کپ 2024 کے ابتدائی روز مسلسل دو فتوحات حاصل کیں۔میگا ایونٹ میں شریک مجموعی طور پر 36 کھلاڑیوں کو نو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے2 کھلاڑی ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ پہلے دن کے مقابلوں میں پاکستان کے اسجد اقبال نے پہلے گروپ میچ میں حریف منگولین کھلاڑی …
منگولیا سنوکر ورلڈ کپ ، پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر کی ابتدائی روز مسلسل دو فتوحات
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے منگولیا سنوکر ورلڈ کپ 2024 کے ابتدائی روز مسلسل دو فتوحات حاصل کیں۔میگا ایونٹ میں شریک مجموعی طور پر 36 کھلاڑیوں کو نو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے2 کھلاڑی ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔
پہلے دن کے مقابلوں میں پاکستان کے اسجد اقبال نے پہلے گروپ میچ میں حریف منگولین کھلاڑی باتارخو نارانخو کو 3-0فریمزسے شکست دی ،ان کی جیت کا سکور(71-38، 71 (52)-51، 110 (56)-32) رہا ،اسجد نے اپنے دوسرے میچ میں جاپان کےجونجی میازاوا کو3-0 فریمز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی،ان کی جیت کا سکور (68-18، 63-11، 83-01)رہا، پاکستان کے اویس منیر نے اپنے پہلے گروپ میچ میں منگولیا کے خاش اوچر توشنجرگل کو3-0 فریمز سے ہرایا،
ان کی جیت کا سکور(60-17، 62-12، 81-09) رہا جبکہ اویس منیر نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں عمان کےحسین علاوتی کو 3-0فریمز سے ہرایا، ان کی جیت کا سکور 368-06، 101- 75-12 اور 83-15 رہا۔کل اتوار کو تیسرے گروپ میچز میں اسجد کا مقابلہ قطر کےعلی الوبیدلی جبکہ اویس منیرکا ایران کےسیاووش موزیانی سے ہو گا۔









