موبائل فونز کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 18.56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 678.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 18.56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 678.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 572.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 105.22 ملین ڈالر یعنی 18.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔