اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہیں ۔ زلفی بخاری نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک میں سیاحت کے فروغ …
موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہیں ۔ زلفی بخاری نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کےلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پاکستان کو ٹاپ ٹین سیاحتی مقامات میں شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔








