اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) فاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں وژن 2025ءکے تحت علم پر مبنی معیشت قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے، ہمیں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت، توانائی اور امن کی صورتحال کو دنیا کو پیش کرنا ہے، ہم سائنس و ٹیکنالوجی کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ ان …
موجودہ حکومت ملک میں وژن 2025ءکے تحت علم پر مبنی معےشت قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) فاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں وژن 2025ءکے تحت علم پر مبنی معیشت قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے، ہمیں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت، توانائی اور امن کی صورتحال کو دنیا کو پیش کرنا ہے، ہم سائنس و ٹیکنالوجی کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ آئندہ مالی سال میں بھی بڑھائیں گے تاکہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کارآمد ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کیا جا رہا ہے، یہ دور معاشی نظریات کی جنگ کا ہے، ہمیں زیادہ محنت، بہتر معیار اور ٹیکنالوجی پہ دسترس کے ایجنڈے پر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے علم کی راہداری اور چین سے اقتصادی راہداری کے منصوبے ملک کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے ہیں۔








