اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسا بجٹ دے کے جا رہے ہیں جس میں ڈالرز اور زخائر کی کمی کے دو بڑے چیلنجز کے علاوہ اللہ کے فضل سے ہر ہدف کے حصول میں ہم نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے،خوش قسمتی سے عوام پر کسی قسم کا کوئی خاموش ٹیکس بھی نہیں …
موجودہ حکومت نے شرح نمو میں اضافہ اور مہنگائی کو کم کیا،اللہ کے فضل سے ہر ہدف کے حصول میں کامیابی حاصل کی، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسا بجٹ دے کے جا رہے ہیں جس میں ڈالرز اور زخائر کی کمی کے دو بڑے چیلنجز کے علاوہ اللہ کے فضل سے ہر ہدف کے حصول میں ہم نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے،خوش قسمتی سے عوام پر کسی قسم کا کوئی خاموش ٹیکس بھی نہیں لگا، جو موجودہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بہت عرصے کے بعد ہماری افراط زر کی شرح کنٹرول میں ہے جو خوش آئند ہے کیونکہ گزشتہ 10 سالوں سے افراط زر کی یہ شرح 11.8 یا 12 فیصد کے قریب تھی تاہم ہمارے ان پانچ سالوں میں یہ ایوریج 3.8 تک آ پہنچی ہے جبکہ خسارے کی شرح کو بھی کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شرح نمو میں اضافہ اور مہنگائی کو کم کیا اور اب ایسے حالات ہرگز نہیں کہ جن میں بہت زیادہ مہنگائی ہو اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 12 سے 13 سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی ہمارے موجودہ دور حکومت میں ہوئی ہے۔








