موجودہ حکومت نے کمزور معیشت کو بہتر کیا، لوڈ شیڈنگ پر قابو پایااور دہشت گردی کے خاتمہ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، خرم دستگیر

حیدرآباد19دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع پاکستان انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،سی پیک کامیابی کی شروعات ہے ،موجودہ حکومت نے کمزور معیشت کو بہتر کیا، لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جارہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں،پٹارو کے طلبہ بھی ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوارہے ہیں۔ …

حیدرآباد19دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع پاکستان انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،سی پیک کامیابی کی شروعات ہے ،موجودہ حکومت نے کمزور معیشت کو بہتر کیا، لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جارہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں،پٹارو کے طلبہ بھی ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج پٹارو ضلع جام شورو میں 56ویں سالانہ یوم والدین کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ پٹارو کالج اپنی کارکردگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور پرنسپل کالج کی پیش کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق چار سال میں اسکی کارکردگی مزید بہتر ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو کمزور معیشت ، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت میں بہتری پیدا کی ہے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو نے جارہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان کی معیشت کی بہتری میں سی پیک منصوبہ کامیابی کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس میں افواج اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں، حالات پر جلد قابو پالیا جائےگا۔

Leave a Reply