اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، لوڈ شیڈنگ تکنیکی مسائل یا زیادہ نقصان والے فیڈرز پر ہو رہی ہے۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے، پچھلے چار ماہ سے فرنس آئل درآمد نہیں …
موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، لوڈ شیڈنگ تکنیکی مسائل یا زیادہ نقصان والے فیڈرز پر ہو رہی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، لوڈ شیڈنگ تکنیکی مسائل یا زیادہ نقصان والے فیڈرز پر ہو رہی ہے۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے، پچھلے چار ماہ سے فرنس آئل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا، جیسے جیسے مختلف منصوبوں سے سسٹم میں بجلی شامل ہوتی جائے گی فرنس آئل پر انحصار کم ہوتا جائے گا، اس وقت بھی فرنس آئل سے چلنے والے منصوبے ملک میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ صرف وہاں ہو رہی ہے جہاں تکنیکی مسائل ہیں یا 40 فیصد سے زائد نقصان والے فیڈرز ہیں اور ایسے فیڈرز پر 2 سے 8 گھنٹے کی یومیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔








